ایرانی صدر کی دلچسپ ویڈیو وائرل تفصیل جانئے

ایرانی صدر کی دلچسپ ویڈیو وائرل تفصیل جانئے

0

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ سرکاری حکام کے ہمراہ سائیکل کی سواری کرتے نظر آرہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو گزشتہ روز کی ہے، جب صدر مسعود پزشکیان نے صوبہ اصفہان میں متعدد سرکاری عہدیداروں کے ساتھ سائیکل کی سواری کی۔
نابینا ہونے کا ڈرامہ رچاکر 53 سال سے فنڈ اکٹھا کرنے والا جعل ساز پکڑا گیا تعلق کہاں سے ہے؟جانئے
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی صدر خوشگوار موڈ میں سائیکل چلا رہے ہیں، جبکہ دیگر حکام اور ان کا سیکیورٹی عملہ بھی سائیکل پر ان کے اردگرد موجود ہے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ صدر مسعود پزشکیان نے صحت مند طرزِ زندگی اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے یہ علامتی سائیکل سواری کی۔

ایرانی صدر کے اس سادہ اور مثبت اقدام کو سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.