اے آئی ایپس سے متعلق رپورٹ میں دلچسپ انکشاف

اے آئی ایپس سے متعلق رپورٹ میں دلچسپ انکشاف

0

ایک نئی عالمی تحقیق کے مطابق چیٹ جی پی ٹی، کلاوڈ اور گوگل جیمینائی جیسی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایپس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔

ڈیجیٹل 2026 رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی تیزی سے ابتدائی صارفین سے عام مارکیٹ کی طرف بڑھ رہی ہے، اور اس کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کب اور کیسے ہوگی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
700 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس رجحان کا اثر پورے انٹرنیٹ پر محسوس کیا گیا ہے، جہاں لوگوں نے روایتی سرچ انجنز کے استعمال میں نمایاں کمی کی ہے۔

ڈیٹا اینالسٹ سائمن کیمپ نے کہا کہ اے آئی ایپس صارفین کو مختلف نوعیت کے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کی سہولت فراہم کر رہی ہیں، جو سرچ انجنز کے مقابلے میں زیادہ مؤثر اور جامع مدد کا ذریعہ بن رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.