اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر سیل، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی

اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر سیل، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی

0

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دفاتر کو سیل کر دیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ٹی ایل پی کا مرکزی دفتر مری روڈ اٹھال چوک رورل ایریا میں بند کر دیا گیا، جبکہ بہارہ کہو اور سترہ میل مری روڈ پر قائم دفاتر کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔
فیصل آباد: چاول کی آڑ میں ہیروئن اسمگل کرنے والے تاجر کو 64 برس قید

کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجود رہی اور متعلقہ علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حکومتی احکامات اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دفاتر کی بندش کے بعد علاقے کی صورتحال پرامن ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.