محمود عباس کی وزیراعظم سے ملاقات، غزہ جنگ بندی فلسطینیوں کی ترقی کا پیش خیمہ قرار

محمود عباس کی وزیراعظم سے ملاقات، غزہ جنگ بندی فلسطینیوں کی ترقی کا پیش خیمہ قرار

0

فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور فلسطینی عوام کی حمایت، سیاسی و سفارتی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے اور ان کے حق میں مسلسل آواز بلند رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ ملاقات مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات مثالی ہیں، جن پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو فخر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے عوام کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں نے مشکل حالات میں جس استقامت کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خطے میں امن اور فلسطینی عوام کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آرمینیا اور آذربائیجان کے صدور سے بھی غیر رسمی ملاقات کی اور حال ہی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے پر دونوں رہنماؤں کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں غزہ امن معاہدے سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان طویل تنازع کے بعد حال ہی میں امن معاہدہ طے پایا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.