جھنگ: پولیس نے شادی کی تقریب میں آتشبازی کے الزام میں پانچ سال قبل وفات پانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ تھانہ گڑھ مہاراجہ میں درج کیا گیا، جس میں نامزد ملزم شاہ بہرام پانچ برس قبل ہی انتقال کر چکا تھا۔
پولیس ترجمان نے وضاحت کی کہ گرفتار دو ملزمان نے تفتیش کے دوران غلط معلومات فراہم کیں، جن کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کیا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی نے متعلقہ تفتیشی افسر کو معطل کر دیا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ “کسی پولیس افسر کا بغیر تحقیق مقدمہ درج کرنا ناقابلِ قبول غفلت ہے، اور ایسے اقدامات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔”