sui northern 1

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، مذاکرات کی خود نگرانی کا اعلان

0
Social Wallet protection 2

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مظاہروں کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار  واقعات  پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

sui northern 2

اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور غیر ضروری سختی سے اجتناب برتیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنےکشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے، وزیراعظم نے مظاہروں کے دوران ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا اور احتجاجی مظاہروں سے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.