sui northern 1

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان  آکر مجھ سے  وصول کرلے، محسن نقوی کا صدر بی سی سی آئی کو واضح جواب

0
Social Wallet protection 2

 

sui northern 2

دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایشیا کپ کی ٹرافی کا مطالبہ کیا، ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے جواب دیا کہ یہ معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو اس کا کپتان اے سی سی کے دفتر آکر مجھ سے خود وصول کرے، واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے سے اس وقت انکار کیا تھا جب صدر اے سی سی محسن نقوی تقریب میں موجود تھے، جس پر محسن نقوی بھی ٹرافی دیے بغیر تقریب ختم کرکے واپس چلے گئے، اور ٹرافی بعد میں بھی بھارتی ٹیم کو نہیں دی گئی، اجلاس میں بھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.