لاہور میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب بھر میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اٹھتیس مانیٹرنگ سسٹمز فعال کر دیے گئے، جنہیں بڑھا کر اکتالیس کرنے اور ہر آٹھ گھنٹے بعد رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بارہ ڈرون اسکواڈز، آٹھ ای اسکواڈز، اور موٹروے کے اطراف تین کلومیٹر علاقے کو اسموگ فری بنانے کی منصوبہ بندی مکمل ہے۔ کسانوں کو مشینری دینے، رنگ دار کوڑے دان اسکولوں میں لگانے، اور انجن خراب گاڑیاں بند کرنے کے فیصلے بھی کیے گئے، جبکہ مائع شجر کاری کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔