ایک لیٹر پٹرول پر عوام حکومت کو کتناٹیکس ادا کر رہے ہیں؟ بڑی خبر

0

پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت 250 سے زائد ہے جانتے ہیں ایک لیٹر پٹرول وڈیزل پر آپ کتنا ٹیکس دے رہے ہیں۔

اس وقت پٹرولیم مصنوعات کی قیمت فی لیٹر 250 سے زائد ہے۔ یعنی شہری ایک لیٹر پٹرول، ڈیزل یا مٹی کا تیل لیتا ہے تو اس کی جیب سے 250 سے زائد روپے جاتے ہیں۔ لیکن اس میں سے کتنی رقم مختلف ٹیکسز کی مد میں حکومت کے پاس جاتی ہے، اس بارے میں شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں۔

نجی ٹی وی کو حاصل پٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق ایک لیٹر پٹرول پر 94 روپے 89 پیسے جبکہ ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے کے ٹیکسز عائد ہیں۔ یعنی عوام کی جیب سے نکلنے والی رقم میں سے اتنی پیسے حکومتی خزانے میں جاتے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت پر 36 فیصد اور ڈیزل پر 35 فیصد ٹیکس عائد ہے۔

پٹرول پر فی لیٹر 78 روپے 2 پیسے پٹرولیم لیوی، 14 روپے 37 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی وصول کیا جاتا ہے۔

اسی طرح فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے ایک پیسہ پٹرولیم لیوی، 15 روپے 84 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 2 روپے 50 پیسے پٹرولیم لیوی شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.