sui northern 1

“خود کو بھول کر، دوسروں کی زندگی میں گھسنے کا قومی شوق

آواز شہزاد چوہدری

0
Social Wallet protection 2

ہم چھوٹی چھوٹی باتوں پہ خوش ہوتے ہیں۔لیکن ایک دلچسپ پہلو اور بھی ہے ہمیں دوسروں کی ذاتی زندگی کے بارے جان کر زیادہ تسکین ملتی ہے۔ہمارا بس نہیں چلتا ہم ہر کسی کی لائف کے خفیہ پہلو پبلک کردیں،ہم جاننا چاھتے ہیں کہ اندر کیا چل رھا ہے۔ہم دوسروں کی ٹو میں لگے رہتے ہیں۔ہم ان کی خامیاں تلاش کرتے ہیں۔مثلاً ہمیں سکینڈلز اچھے لگتے ہیں۔ہمیں آج بھی تجسس ہے کہ ایشوریا اور ابھیشک میں کیا چل رھا ہے۔کرینہ اور سیف کے درمیان دوریاں بڑھ رہیں ہیں۔اجے دیوگن اور کاجل کی کھٹ پٹ چل رھی ہے۔تبو اجے کے قریب نظر آرھی ہے۔
سلیمان خان نے شادی کیوں نہیں کی۔ارباز اور ملائیکہ میں علیحدگی کیوں ہوئی۔ملائیکہ نے خود کو اتنا فٹ کیسے رکھا ہوا ہے۔روینہ ٹنڈن اور اکشے کے درمیان کیا چلتا رھا۔
شاہ رخ اور گوری کے درمیان کیا چل رھا ہے۔عامر خان نے اتنی لمبی رفاقت کے بعد بیوی سے علیحدگی کیوں اختیار کی۔کوہلی اور انوشکا کی گڑبڑ چل رھی ہے۔عارفہ صدیقی نے کیوں پہلے اپنی عمر سے بڑے اور آجکل چھوٹے سے شادی کررکھی ہے۔فضا علی بہت بولڈ باتیں کیوں کررھی ہے۔جسمین منظور کے شوھر نے اس پہ تشدد کیوں کیا ہے۔سعدیہ افضال نے ووڈا سے طلاق لے کر دوسری شادی کیوں کرلی ہے۔شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو چھوڑ کر ثناء جاوید سے دوسری شادی کرلی ہے۔فہد مصطفیٰ کا بھی سکینڈل چل رھا ہے۔اقرار نے تین شادیاں کرلی ہیں۔
ٹرمپ اور میلانیا کے درمیان کچھ چل رھا ہے۔فرانس کے صدر کو اس کی بیوی نے تھپڑ ماردیا ہے۔فلاں سیاست دان کا فلاں ماڈل کے ساتھ چکر چل رھا ہے۔جوہی چاولہ نے پیسے کی خاطر بوڑھے سے شادی کرلی ہے۔مادھوری اور ریما کا شوھر بھی ان جیسا خوبصورت نہیں ہے۔سجل علی نےآصف رضا میر کے بیٹے سے طلاق لے لی ہے اب میں منٹو نہیں ہوں میں اپنے سابق سسر کی بیٹی بن کے کام کررھی ہے۔
عثمان پیرزادہ ثمینہ سے زیادہ بوڑھا لگتا ہے۔ثمینہ احمد اور بشریٰ انصاری نے کس عمر میں شادی کرلی ہے۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔بندہ پوچھے تم ان کے مامے لگتے ہو کہ ان کا سوچ رھے ہو۔ہر کسی کی اپنی زندگی ہے جو جس طرح خوش ہے جی رھا ہے تم کو اس سے کیا۔۔۔
لیکن نہ بابا نہ۔۔۔
ہم کو ان سب سے ہے۔۔۔ہم شعیب ملک کو ظالم اور ثانیہ کو مظلوم ہی نہیں ثناء جاوید کو بھی ظالم سمجھتے ہیں۔ہمیں ریحام پہ بھی غصہ ہے۔ہمیں جوہی چاولہ پہ بھی غصہ ہے۔ہمیں ایشوریا بھی مظلوم لگتی ہے۔ہمیں ریکھا کو دیکھ کر امیتابھ بچن بھی بے وفا لگتا ہے۔ریما پہ بھی ہمیں غصہ ہے۔عابد علی نے دوسری شادی کی ہمیں عابد علی پہ ایمان علی اور حمیرا عابد سے بھی زیادہ غصہ تھا۔ہم نے تو آج تک بشریٰ انصاری کو معاف نہیں کیا۔فرح کو طلاق دی تب سے ہمیں اقبال حسین نہیں بھولا تھا اوپر سےبشریٰ انصاری سے شادی کرلی۔ہمیں نرگس پہ ہونے والے تشدد کا افسوس ہے۔ہمیں ارباز اور خوشبو کی طلاق کا سن کر افسوس ہوا۔ہمیں ان میں گھسنا ہے۔ہم نے نورجہاں کو سنگر کے طور پہ یاد نہیں رکھنا ہم نے پوچھنا ہے اور ڈسکس کرنا ہے کہ اس نے کتنی شادیاں کیں۔ہم نے کئی دہائیوں کے بعد بھی جب بھی نعیم بخاری کا انٹرویو
کرنا ہے اس سے ضرور پوچھنا ہے کہ آپ نے طاہرہ سید کو طلاق کیوں دی؟ ہم نے محسن حسن اور رینا رائے کی پہلے شادی اور پھر طلاق کو ڈسکس کرنا ہے۔ہم نے عامر لیاقت کی نجی زندگی کو لازمی ڈسکس کرنا ہے۔ہمیں آج بھی فکر ہے کہ بابرہ شریف نے جوانی میں ناکام تجربات کے بعد آج تک شادی کیوں نہیں کی۔ہمیں آج بھی نیلی کی فکر ہے کہ وہ کدھر گم ہوگئی ہے۔سلمیٰ آغا کی فکر ہے کہ جاوید شیخ کے ساتھ سکینڈل کے بعد وہ کدھر گئی۔شبنم اور ندیم کی شادی کیوں نہ ہوسکی ہمیں تجسس ہے۔۔۔صائمہ اور سیدنور کے درمیان جو چل رھا تھا اس کی ہم نے اتنی فکر کی کہ انھیں شادی کرنا پڑگئی۔ہمیں آج بھی شک ہے کہ شیخ رشید نے کہیں نہ کہیں شادی کررکھی ہے۔ہمیں اس بات کی فکر ہے کہ نجم سیٹھی کی بیٹی کو بھی طلاق ہوگئی ہے ۔ہمیں آج بھی اس بات کی ٹو ہے کہ سنی دیول ایشا دیول اور بوبی دیول میں سے کس کس کی ماں ہیما مالنی ہے اور کس کی نہیں ہے۔ہمیں شک ہوجاتا ہے کہ فلاں اینکر کا فلاں کے ساتھ چکر چل رھا ہے۔ہمیں کشمالہ کی فکر تھی اس نے شادی کی تو ہماری فکر ختم ہوئی۔ہمیں آجکل ٹک ٹاکرز کے سکینڈلز کی فکر ہے۔ہمیں کرکٹرز کے سکینڈلز کی فکر ہے۔
ہم آج بھی اس فکر میں ہیں کہ حدیقہ کیانی نے شادی کیوں نہیں کی۔ہمیں اس بات کا بھی دکھ ہے کہ پہلی بیوی کے مرنے کے بعد وسیم اکرم نے گوری سے شادی کیوں کی۔ہم کائرہ صاحب کے بال لگوانے کو بھی ڈسکس کرتے ہیں۔ہمیں اس بات کی بھی فکر ہے کہ اتنے لمبے اور گھنگھریالے بالوں والا علی عظمت اب گنجا کیوں ہے۔۔ہمیں بہت سی فکریں لاحق ہیں۔
ہمیں بہت سے مسائل اور پریشانیوں نے گھیرا ہوا ہے۔۔۔
ہم کوشش کرتے ہیں کسی کی کوئی ویڈیو لیک ہوجائے کسی کی کوئی آڈیو لیک ہوجائے کسی کی کوئی خامی مل جائے۔۔۔
اگر ایسا ہوجائے تو ہمیں ایک عجیب سا سکون مل جاتا ہے۔۔۔ہم ہر روز ایک نیا سکینڈل ایک نیا سین چاھتے ہیں۔اگر سب نارمل ہو تو ہمیں اچھا نہیں لگتا ۔۔ہمیں سیکنڈلز اچھے لگتے ہیں۔سنسنی اور اشتعال اچھا لگتا ہے۔۔۔ہم بور ہوجاتے ہیں اگر سب کچھ نارمل چل رھا ہو تو۔۔ہمیں کچھ نہ ملے تو سڑک پہ کوئی حادثہ ہوجائے تو اس کو انجوائے کرلیتے ہیں۔کہیں لڑائی مار کٹائی ہوجائے تو لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔۔۔
بس ہم ایسے ہی ہیں۔ہمیں کچھ نیا چاہیے۔ہمیں فلم ڈراموں اور انٹرٹینمنٹ میں بھی کچھ نیا چاہیے انہونا چاہیے۔
اس کے لئے ہمیں کسی کی بھی لائف میں گھسنا پڑے ہم گھس جاتے ہیں کسی پہ بھی کیچڑ اچھالنا پڑے اچھال دیتے ہیں۔اس سے ایک عجیب سا سکون ملتا ہے ہمیں۔ہمارے گھر میں کیا ہورھا ہے اس کی ہمیں فکر نہیں ہے۔ساتھ والے گھر میں لڑائی ہو تو مزہ آتا ہے۔۔۔
کچھ بھی نہ ہو تو
ٹرانسفارمر ٹرپ ہوجائے تو ہم سارا محلہ لائن مین کو سمجھا رھے ہوتے ہیں کہ وہ اس طرح فلاں تار کو اس تار کے ساتھ جوڑے۔ہم مکینک کو بتا رھے ہوتے ہیں کہ گاڑی کو وہ اس طرح ٹھیک کرے۔ہم ڈاکٹر کو بتا رھے ہوتے ہیں کہ وہ ہمیں گلے کے درد کے لئے لیفلاکس 250 ایم جی لکھ دے۔۔ہم انجینئرز کو بتا رھے ہوتے ہیں کہ وہ کس طرح عمارت کی دیواروں کو مضبوط بنائے۔
ہم استاد کو اچھا استاد بننے کے طریقے بتارھے ہوتے ہیں۔ہم عالم دین کے ساتھ دین پہ بحث کررھے ہوتے ہیں۔ہم تو گھر بیٹھ کر بابر اعظم کو بتارھے ہوتے ہیں کہ وہ بھمرا کی گیند پہ وکٹ پہ کس طرف سٹروک کھیلے تو کامیاب ہوگا۔شکر ہے کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کا ہے ۔ہمارے یہاں کا ہوتا تو ہم اس کی خامیاں بھی اس کو بتاتے کہ جب وہ فٹ بال لے کر بھاگ رھا ہوتا ہے تو اس کے پاوں کو وہ کس رخ پہ رکھ کے آگے بڑھے تو زیادہ کامیاب ہوگا۔
بس سچ پوچھیں تو ہم ایسے ہی ہیں۔اور ہم ایسے ہی رہیں گے۔۔۔
جس نے ہم کو بدلنے کی کوشش کی وہ خود بدلا ہے ہم نہیں بدلے۔
ہماری یہی مستقل مزاجی ہماری پہچان ہے۔۔۔اور ہمیں اپنی اس عادت پہ فخر ہے۔۔۔
ہم غلط نہیں ہیں نہ ہی ہم غلطی مانیں گے۔۔۔
مرد کبھی اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتا۔۔
ہم تو سوری بھی طنزاً کرتے ہیں۔عموماً اس سے پہلے اچھا لگا دیتے ہیں
اچھا سوری۔۔۔
بس بات وہی ہے کہ ہم جیسے تھے ویسے ہیں اور ایسے ہی رہیں گے۔۔۔
جس نے جو کرنا ہے کرلے۔۔۔۔
ہم کو مصالحے پسند ہیں۔۔۔کھانے میں بھی اور رئیل لائف میں بھی۔
بھلا پھیکی بھی کوئی زندگی ہے۔۔
چٹ پٹا ہی ہونا چاھیے سب کچھ۔
بس زندگی کا لطف اسی میں ہے
ہمارے ساتھ جو بھی ہورھا ہو ہمیں اس کی پرواہ نہیں،ہمیں دوسری کی لائف میں گھسنا ہے،ہمیں ان کی ٹو میں رہنا ہے،ہمیں ان کے سکینڈلز کو ڈسکس کرنا ہے،ہمیں ان پہ تبصرہ کرنا ہے۔ہمیں ان کو سوچنا ہے۔اگر ہم ایسا نہ کریں تو ہمیں بے چینی ہونے لگتی ہے،ہمارا ڈائیجسٹو سسٹم خراب ہوجاتا ہے اور ہمیں پراپر نیند نہیں آتی۔یہ ہمارا مشغلہ ہے ہمیں سب کی پرسنل لائف کے بارے سب کچھ جاننا ہے
بس ہم ایسے ہی ہیں
اور ایسے ہی رہیں گے
کبھی نہیں بدلیں گے
کبھی بھی نہیں۔۔۔۔۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.