پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل بھارت کے کھلاڑی شبھمن گل پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔
شبھمن گل کو پریکٹس سیشن کے دوران ہاتھ پر چوٹ لگی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شبھمن گل تکلیف میں دکھائی دیے اور فزیو کے آنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔
کپتان سوریا کمار یادیو اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بیٹر کے ساتھ گفتگو کرتے دکھائی دیے جو ان کے اوپننگ پارٹنر ابھیشیک شرما کے ساتھ تھے۔
تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ وقت میدان سے باہر گزارنے کے بعد گل واپس آئے اور پریکٹس دوبارہ شروع کردی۔