جوس کے نام پر بچوں کو زہر پلانے کا انکشاف، دل دہلا دینے والی رپورٹ

0

 پنجاب میں پھلوں کے جوس کے نام پر بچوں کو زہر پلانے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں مشہور برانڈز کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے، فیکٹری غیر رجسٹرڈ اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اے آر وائی نیوز کی ٹیم سرعام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جوس بنانے والی ایسی بڑی فیکٹری پر چھاپہ مارا جو لاکھوں زندگیوں سے کھیل رہی تھی۔

کارروائی کے دوران ہوشربا انکشافات سامنے آئے ان جوسز کو انتہائی خوبصورت، دیدہ زیب اور مشہور برانڈز کی پیکنگ میں فروخت کیا جارہا تھا جسے دیکھ کر لوگ بے دھڑک سے خرید لیتے ہیں۔

مذکورہ فیکٹری بہت بڑے رقبے پر پھیلی ہوئی تھی اور اس میں لاکھوں لیٹر جوس پیک کرنے کا سامان اور مشینری موجود تھی۔

فیکٹری کی جانچ پڑتال کے دوران جوسز میں استعمال کیا جانے والا پلپ انتہائی مضر صحت اور زائد المیعاد پایا گیا، اس دوران ایک انکشاف یہ بھی ہوا کہ ٹیٹرا پیک کو محفوظ بنانے کیلیے جو ہائیڈروجن پروکسائیڈ استعمال کی جاتی ہے وہ بھی ایک سال پہلے ایکسپائر ہوچکی تھی۔

ملاوٹ کے سدباب کیلیے حکومت پنجاب کے دو بڑے اقدامات

جعلی اور مضر صحت اشیاء کی تیاری اور اس کی فروخت کے سدباب کیلیے حکومت پنجاب نے دو اہم فیصلے کیلیے ہیں جس کے تحت اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف مؤثر کارروائی کی جاسکے گی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عہدایدار نے بتایا کہ ایسے لوگ پکڑے جانے کے بعد عدالتوں سے چند گھنٹوں میں ضمانت لے کر باہر آجاتے ہیں، اس سلسلے میں پیرا اتھارٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے اپنے 154پولیس اسٹیشنز ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.