ٹرمپ نے قطری وزیراعظم کو اسرائیلی حملے جیسا اقدام دوبارہ نہ ہونے کا یقین دلایا ہے: امریکی مندوب

0

 

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے قطری وزیراعظم کو یقین دلایا ہے کہ دوحہ پر اسرائیلی حملے جیسا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا، وہ غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پُرامید ہیں۔ برطانوی مندوب نے دوحہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور علاقائی کشیدگی کو بڑھا رہا ہے، ساتھ ہی اسرائیل سے کہا کہ غزہ میں توسیعی آپریشن پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے حماس سے مطالبہ کیا کہ یرغمالیوں کو رہا کر کے سیزفائر معاہدے پر فوری دستخط کرے کیونکہ حماس کا غزہ کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔ ادھر متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کیا ہے تاہم دونوں ممالک کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا، یاد رہے کہ نو ستمبر کو اسرائیل نے دوحہ پر فضائی حملہ کیا تھا مگر حماس کی قیادت محفوظ رہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.