پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد متاثرین مختلف امراض میں مبتلا

0

سیلاب زدہ علاقوں میں ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد متاثرین مختلف امراض میں مبتلا ہوگئے۔

محکمہ صحت کےمطابق سیلاب متاثرین میں سانس کی بیماریوں کے 49 ہزار 500 کیسز رپورٹ ہوئے،بخار کے 43 ہزار، جلدی امراض کے 33 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے۔

پنجاب کےسیلاب زدہ علاقوں میں ڈائریا کے 20 ہزار 945 کیسز رپورٹ ہوئے،آشوب چشم کے 7 ہزار621 مریض فلڈ میڈیکل کیمپس میں سامنے آئے،کتے کے کاٹنے کے143اور سانپ کے 88 کیسزسامنے آئے، معمولی زخموں کے 2 ہزار700 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت نے سیلاب زدہ علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.