انٹرنیٹ سے ہٹ کر وائی فائی کو ایک حیرت انگیز کام کیلئے استعمال کرنا بھی ممکن

0

سائنسدانوں نے وائی فائی سگنلز کو دل کی دھڑکن مانیٹر کرنے کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ تیار کیا ہے، جس سے اسمارٹ واچ یا چیسٹ مانیٹر کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین نے پلس فائی نامی نظام بنایا ہے جو وائی فائی سگنلز کے ذریعے دل کی دھڑکن کو تین میٹر کی دوری سے بھی پانچ سیکنڈ میں پڑھ سکتا ہے۔ یہ سسٹم انسانی جسم سے گزرنے والے سگنلز میں پیدا ہونے والی چھوٹی لہروں کو مشین لرننگ سے تجزیہ کرتا ہے اور عام وائرلیس ڈیوائسز کو صحت کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ وائی فائی ہر جگہ موجود ہوتا ہے اور کیمرے کی طرح پرائیویسی کا خطرہ بھی نہیں ہوتا۔ محققین اس پر مزید کام کر رہے ہیں تاکہ سانس اور نیند کی نگرانی بھی ممکن ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.