ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی
اوگرا نےایل پی جی ایک روپے18 پیسے فی کلو مزید سستی کردی،ایل پی جی کا11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر13روپے89 پیسے سستا ہوگیا،اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 214روپے19پیسے مقرر کردی ،ایل پی جی کے11.8 کلوگرام سلنڈرکی نئی قیمت 2527 روپے47 پیسےہوگی۔
ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔