مریم نواز کے غیر ملکی دورے ، پہناوے کی ہوشربا قیمت سامنے آگئی

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دورہ جاپان کے دوران کئی اہم ملاقاتیں کیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں لیکن اب موضوع بحث ہمیشہ کی طرح ان کے لباس اور جوتوں کی قیمت بن گیاہے جو کہ یقینی طور پر آپ کو بھی دنگ کر دے گا۔

شوبز اینڈ نیوز کی ایکس پر جاری معلومات کے مطابق مریم نوازشریف جب اوساکا میں ورلڈ ایکسپو 2025 کیلئے پہنچی تو انہوں نے معروف برینڈ ’’ فیرا گامو‘‘ کے جوتے پہنے جن کی قیمت 27 ہزار 900 امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے جوکہ پاکستانی تقریباً 7.9 ملین  روپے بنتی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے ۔

ایکس پر شوبز اینڈ نیوز کے پیج پر پوسٹ پر کچھ لوگوں کی جانب سے اعتراض کیا گیا کہ اس جوتے کی قیمت 850 ڈالر ہے جس پر شوبز اینڈ نیوز نے جواب دیتے ہوئے ایک اور پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ یہ جوتے اس وقت 17 ہزار 834 ڈالر کے فروخت ہو رہے ہیں جس میں امپورٹ ڈیوٹیز شامل کی جائیں تو اس کی قیمت 27 ہزار 900 ڈالر بنتی ہے جو کہ پاکستانی 79 لاکھ روپے ہیں ۔

 

مریم نواز کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں ممتاز کاروباری شخصیت ’ تھکسان شیناوترا‘ نے عشائیہ دیا جس میں تھائی لینڈ کی کم عمر ترین پہلی خاتون سابق وزیراعظم ’ پائیتو نگترن شینا واترا نے بھی شرکت کی، مریم نواز نے اپنے ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس موقع پر زیب تن کیئے گئے لباس کو جہاں صارفین نے پسند کیا وہیں اس کی قیمت پر بھی خوب چرچا رہا۔

 

شوبز اینڈ نیوز کے مطابق اس تصویر میں مریم نوازشریف نے جو ہینڈ بیگ ہاتھ میں تھام رکھاہے وہ مشہور برینڈ ’ کارٹیئر‘ کا ہے جس کی قیمت 12 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے جبکہ انہوں نے ’راجر ویور‘ کے جوتے پہن رکھے ہیں جو کہ 4 لاکھ 40 ہزار روپے کےہیں ۔ مریم نواز نے اس دوران پاکستانی برینڈ ’ پرنیان‘ کا جوڑا زیب تن کیا جو کہ 70 ہزار روپے کا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.