لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ بورڈ ون ڈے کرکٹ کے لیے محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو کپتان بنانے جبکہ ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کر رہا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ "نہ تو سلیکشن کمیٹی میں یہ معاملہ زیر غور آیا ہے اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے"۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "اس حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد، قیاس آرائیوں پر مبنی اور حقائق کے منافی ہیں۔ مداحوں اور میڈیا سے گزارش ہے کہ تصدیق شدہ معلومات پر ہی اعتماد کریں۔”