صحافی خاور حسین کی موت کی وجہ سامنے آگئی

0

 صحافی خاور حسین کی موت کو تحقیقاتی ٹیم نے خودکشی قرار دے دیا۔

صحافی خاور حسین کی موت سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ آئی جی کو پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ تمام شواہد کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ صحافی نے خودکشی کی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ کراچی سے سانگھڑ تک سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا، ہوٹل پارکنگ میں داخلے سے خودکشی تک ویڈیوز کو دیکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق میڈیکل اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی موت کو خودکشی قرار دیا گیا، وجوہات جاننے کے لیے اہلخانہ کا آگے آنا ضروری ہے۔آئی جی سندھ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ وزیر داخلہ سندھ کو پیش کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.