پاکستان کے یوم آزادی پر سرچ انجن گوگل بھی پاکستانیوں کی خوشیوں میں شامل رہا ۔
سرچ انجن گوگل عام طور پر مختلف ممالک کے تہوار اور جشن آزادی کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کرتا ہے اور ان ممالک کی خوشیوں میں شامل ہوتا ہے
گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے یوم آزادی پر بھی تبدیل کیا اورسبز ہلالی پرچم کو نیلے آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایا،پس منظر میں نیلے آسمان پر سفید بادلوں میں گوگل لکھا نظر آرہا ہے۔خیال رہے کہ گوگل سال 2011 سے پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنا رہا ہے،سب سے پہلے اس نے چاند ستاروں اورمینار پاکستان سے مزین سبز رنگ کے ڈوڈل کے ذریعے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔