اورنج لائن میٹرو ٹرین کےلئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی، وزیراعلی پنجاب کی مبارکباد

0

اورنج لائن ٹرین کی پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا خوشی کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لیے پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کی تعیناتی پر مسرت کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

مریم نواز نے ندا صالح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "بیٹیاں کسی سے کم نہیں، ہم انہیں مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "ندا صالح جیسی باہمت بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.