لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اگر آصف علی زرداری ایوان صدر میں موجود نہ ہوتے تو موجودہ نظام چھ ماہ بھی قائم نہ رہ پاتا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ جیتنے میں چین کی حمایت کلیدی رہی، اور یہ حمایت اس لیے ممکن ہوئی کیونکہ آصف زرداری نے چین کے 13 سے 14 دورے کیے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زرداری کی سیاسی بصیرت اور پسِ پردہ سفارتی کوششوں نے ملک کو کئی بحرانوں سے نکالا۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی آصف زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں "مفاہمت کا بادشاہ” قرار دیا۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جو لوگ زرداری کے خلاف بات کرتے ہیں، انہیں پہلے مکمل تحقیق کرنی چاہیے کیونکہ زرداری کی سیاسی حکمت عملی اور مفاہمت کی صلاحیتوں کا کوئی نعم البدل نہیں۔
