مشہور و متنازع ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، تاہم اس بار وجہ اُن کے اپنے نہیں بلکہ اُن کے قریبی دوستوں کی لیک ہونے والی نازیبا ویڈیوز بن گئی ہیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رجب بٹ کے قریبی ساتھی حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی غیر اخلاقی ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سامنے آ چکی ہیں، جن پر صارفین سخت ردعمل دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ یہ افراد خود کو مذہبی اور بااخلاق ظاہر کرتے ہیں، لیکن ان ویڈیوز نے ان کی شخصیت کا دوسرا رخ دکھا دیا ہے۔
متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ان کے موبائل ڈیٹا کو ہیک کر کے یہ ویڈیوز چرائی گئیں اور بغیر اجازت پھیلائی گئیں، جبکہ عوامی حلقوں میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ایسی ویڈیوز بنائی ہی کیوں گئیں اور اتنی آسانی سے لیک کیسے ہو گئیں؟ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز کے پیچھے انہی کے قریبی افراد کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک اور متنازع پہلو بھی سامنے آیا ہے، جہاں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حیدر شاہ کی ایک ویڈیو کال کے دوران جس شخص سے وہ بات کر رہے ہیں، وہ ممکنہ طور پر خود رجب بٹ ہیں، جس پر طنزیہ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
اسی دوران، رجب بٹ اور معروف ٹک ٹاکر زارا ملک کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں بھی زیر بحث آ گئی ہیں۔ مختلف ویڈیوز اور تصاویر میں دونوں کو دبئی میں ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے، جہاں وہ مختلف تقریبات اور قوالی نائٹس میں شریک ہوئے۔ کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ دونوں نے ہم رنگ لباس بھی زیب تن کیا، جس پر شبہ مزید گہرا ہو گیا۔
عوامی تنقید کا ایک اور رخ یہ بھی ہے کہ رجب بٹ اپنی حاملہ بیوی ایمان کو دھوکہ دے رہے ہیں اور دبئی میں زارا ملک کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔
تاہم، ان تمام الزامات پر رجب بٹ کی جانب سے اب تک کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔
