ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ نے تصدیق کی ہے کہ نجی ٹی وی چینل ‘خیبر نیوز’ کی اینکر شبانہ لیاقت اپنے شوہر اور تین بچوں سمیت بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔
ان کے اہل خانہ نے لاپتا ہونے پر صوبائی حکومت سے مدد کی درخواست کی تھی۔ ترجمان کے مطابق، عینی شاہدین نے بتایا کہ 10 سے 15 سیاح سیلاب کی زد میں آئے، جن میں سے اب تک 7 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔