ایک سالہ بچے نے زہریلے سانپ کو کاٹ کر مار ڈالا ، معجزانہ طور پر بچہ بچ گیا

0

بھارت میں حیرت انگیز واقعے میں ایک سالہ بچے نے زہریلے سانپ کو کاٹ کر مار ڈالا اور بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں ایک حیران کن اور ناقابل یقین واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سالہ بچے نے کھیلتے ہوئے کوبرا سانپ کو کاٹ کر مار ڈالا، خوش قسمتی سے بچہ زندہ بچ گیا جس کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ننھا گووندا اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ تقریباً دو فٹ لمبا کوبرا گھر میں داخل ہو گیا، بچے نے سانپ کو کھلونا سمجھا اور اسے پکڑ کر اپنے منہ میں لے لیا، جس کے بعد اُس نے سانپ کو زور سے کاٹا جس کے بعد سانپ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.