ٹوبہ ٹیک سنگھ انوکھی شرط دو نوجوانوں کی جان لے گئی

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ دوستی یا بے وقوفی قصبہ رجانہ میں پیش آنے والا واقعہ نے انسانیت دوستی اور نوجوانوں کی نفسیاتی الجھنوں پر کئی سوالات کو جنم دیا ہے یہ دوستی تھی یا انتہا درجے کی بے وقوفی تین دوستوں نے ایسی شرط لگائی جس سے دو زندگی کی بازی ہار گئے تینوں میں شرط یہ تھی جو دوست گندم میں رکھنے والی گولی کھائے گا وہ سچا دوست ثابت ہوگا دو دوستوں نے زہر یلی گولیاں کھا لی اور تیسرا گھبرا کر موقع سے فرار ہو گیا ہے دونوں نوجوانوں کو قریبی ہسپتال شفٹ کیا گیا لیکن ڈاکٹروں کی سر توڑ کوشش کے باوجود ان کی جان نہ بچ سکی مرنے والوں میں ایک نوجوان شادی شدہ تھا اس کی تین ماہ پہلے شادی ہوئی تھی اس افسوس ناک واقعہ سے کئی اہم سوالات نے سر اٹھایا ہے کہ اج کا نوجوان اتنا جذباتی کیوں ہے کہ دوستی نبھانے کے لیے اپنی جان بھی دے سکتا ہے
ماہر نفسیات کے مطابق نوجوانوں میں بڑھتا ہوا ذہنی دباؤ خود کو منوانے کی کوشش اور سوشل میڈیا پر اپنے اپ کو مشہور کرنے کے لیے نوجوانوں میں ذہنی بگاڑ پیدا کر دیا ہے جس کی وجہ سے نوجوان طبقہ اپنی جان بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.