پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر کون ہو گا؟جانئے تفصیلات

0

9 مئی کیس میں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سمیت 32 پی ٹی آئی کارکنوں کو سزا سنا دی گئی۔

تحریک انصاف نئے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے کل تک فیصلہ کرے گی اس حوالے سے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں نئے اپوزیشن لیڈر کا نام فائنل ہو گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے معین ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا امکان ہے۔

رکن اسمبلی رانا شہباز کا کہنا ہے کہ احمدبھچر کل بھی ہمارے اپوزیشن لیڈر تھے اور آج بھی ہیں ہمیں اعلی عدلیہ سے انصاف ضرور ملے گا، پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈراب اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں گے۔

اے آر وائی نیوز سرگودھا کے نمائندے عبدالحنان کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت سرگودھا میں 9 مئی میانوالی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.