شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے بدنام زمانہ دہشت گرد نذیراللہ عرف فقیر کا گھر مسمار کر دیا

0

شمالی وزیرستان کے علاقے نورک، میرعلی (مرسی خیل) میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بدنام زمانہ خوارج دہشت گرد نذیراللہ عرف فقیر کے گھر کو منہدم کر دیا۔ کارروائی نذیراللہ کی متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد کی گئی۔

نذیراللہ عرف فقیر ایک طویل عرصے سے ریاست مخالف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، جن میں کئی مہلک حملے شامل ہیں:

24 ستمبر 2018: پلوشین چوک کے قریب بم دھماکہ
30 جنوری 2019: ملک رحمل خان پر آئی ای ڈی حملہ
13 فروری 2019: ملک عباس پر آئی ای ڈی حملہ
20 مارچ 2019: عیدک چیک پوسٹ پر مسلح حملہ
4 جنوری 2020: نورک میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ
26 دسمبر 2020: سیکیورٹی پوسٹ پر آئی ای ڈی حملہ
1 ستمبر 2023: ایک فوجی افسر پر گھات لگا کر حملہ

سیکیورٹی فورسز نے مکمل چھان بین کے بعد نذیراللہ کا گھر منہدم کیا۔ موقع سے برآمد اشیاء سول انتظامیہ کے حوالے کی گئیں، جبکہ نذیراللہ اور اس کے اہلِ خانہ کے قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کر دیے گئے ہیں۔

ریاست کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ دہشت گردی یا اس کے سہولت کاروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.