sui northern 1

گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے اہم اقدامات، پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ

0
Social Wallet protection 2

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی علی اصغر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں،

sui northern 2

جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور شرح خواندگی میں اضافے کے لیے جاری پروگرامز میں خصوصی توجہ درکار ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ پسماندہ علاقوں میں بچوں کو اسکولوں کی جانب راغب کرنے اور اساتذہ کی تربیت کے لیے نئے پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا، جن میں صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

اس موقع پر چیئرمین این سی ایچ ڈی علی اصغر نے کہا کہ مستقبل میں ادارے کے تحت شروع کیے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کنگ سلمان کی جانب سے شرح خواندگی بڑھانے کیلئے قائم کیے جانے والے 30 اسکول گلگت بلتستان میں شروع کیے جائیں گے، جنہیں صوبائی حکومت کی مشاورت سے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں قائم کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.