شیر افضل مروت کے علیمہ خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر الزامات

0

لندن: تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے علیمہ خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پوری پی ٹی آئی قیادت کی بے عزتی کرائی اور ورکرز پر غیر ضروری دباؤ ڈالا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ علیمہ خان پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو پریشر میں لا کر انہیں پریشان کرتی ہیں۔ ان کے پاس ایک بہترین موقع ہے کہ وہ خود تحریک کی قیادت کریں، اور اگر واقعی سنجیدہ ہیں تو وہ اور ان کے بچے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے میدان میں آئیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ علیمہ خان نے پشتون نوجوانوں کو تحریک چلانے کا کہا، جبکہ اپنے بچوں کو برطانیہ بھیج دیا، کیا یہی انصاف ہے کہ دوسروں کے بچے قربانی دیں اور اپنے بچے بیرون ملک محفوظ رہیں؟

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے دور کرانے میں علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور شبلی فراز کا کردار ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ سلمان اکرم خود کو کلاس کا مانیٹر سمجھتے ہیں، جو دوسروں پر حکم چلاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.