sui northern 1

9 مئی، توشہ خانہ اور 26 نومبر کے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے تیاریاں مکمل

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد میں نو مئی واقعات، توشہ خانہ کیس اور 26 نومبر کے مقدمات کو تیز رفتاری سے نمٹانے کے لیے تمام قانونی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان مقدمات کی سماعت اب اڈیالہ جیل میں کی جائے گی تاکہ بروقت فیصلے ممکن ہو سکیں۔

sui northern 2

ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ان کیسز میں پراسیکیوشن اور ملزمان کے وکلاء کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔ جی ایچ کیو حملہ سمیت نو مئی سے جڑے بارہ اہم مقدمات کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 18 جولائی کو اڈیالہ جیل میں سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقدمات کی کارروائی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی سربراہی میں ہوگی، جبکہ دوران سماعت ملزمان کو چالان کی نقول بھی فراہم کی جائیں گی۔ عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملے کا کیس اس سے قبل پانچ جون کو جیل میں سنا گیا تھا، اور اب تک استغاثہ کے 31 اہم گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں ٹرائل عدالتوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ چار ماہ کے اندر نو مئی سے متعلق تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں، اور ہر 15 دن بعد پیش رفت رپورٹ متعلقہ چیف جسٹس کو بھجوائیں تاکہ مقدمات میں تاخیر سے انصاف میں رکاوٹ نہ آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.