Gas Leakage Web ad 1

ہنرمند اور غیر ہنرمند مزدوروں کے لیے خوشخبری، کم سے کم تنخواہ کتنی ہوگی؟

0

کراچی ( نیوز ڈیسک)سندھ میں مزدوروں کے لیے کم از کم اجرت کی نئی تجاویز جاری کر دی گئی ہیں ۔

Gas Leakage Web ad 2

سندھ منیمم ویج بورڈ نے ہنر مند اور غیر ہنر مند محنت کشوں کے لیے کم از کم تنخواہوں سے متعلق اہم تجاویز جاری کی ہیں، جن کے مطابق مختلف مہارت کے حامل ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کم از کم اجرت بورڈ سندھ نے نئی مجوزہ اجرتوں کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے کہا ہے کہ وہ 14 دن کے اندر اپنے اعتراضات متعلقہ محکمہ میں جمع کرا سکتے ہیں۔
بورڈ کے سیکریٹری محمد نعیم منگی نے واضح کیا ہے کہ سندھ میں تمام صنعتی ادارے، خواہ وہ رجسٹرڈ ہوں یا غیر رجسٹرڈ، ان تجویز کردہ تنخواہوں کو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل سمجھتے ہوئے ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
مجوزہ تفصیلات کے مطابق:
غیر ہنر مند ورکرز کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 40,000 روپے
نیم ہنر مند ورکرز کے لیے 41,280 روپے
ہنر مند ورکرز کے لیے 48,910 روپے
اور انتہائی ہنر مند ورکرز کے لیے 50,868 روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.