محرم کے دوران قیام امن کے لیے سائبر پٹرولنگ اورکوئیک رسپانس سیل قائم
(نیوز ڈیسک)سائبر پٹرولنگ سیل تمام قابل اعتراض مواد اسپیشل برانچ سے شیئر کرے گا،محکمہ داخلہ پنجاب
محکمہ داخلہ پنجاب نےمحرم کےدوران قیام امن کے لیے پہلا سائبر پٹرولنگ اور کوئیک رسپانس سیل قائم کر دیا۔
محکمہ داخلہ کےمطابق پہلا سائبرپٹرولنگ اورکوئیک رسپانس خصوصی سیل محرم میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ کافریضہ انجام دے رہا ہے،سائبرپٹرولنگ سیل ڈیجیٹل میڈیاپرفرقہ وارانہ موادکورپورٹ کررہاہے،سائبر پٹرولنگ سیل تمام قابل اعتراض مواد اسپیشل برانچ سے شیئر کرے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرفیک نیوز،اشتعال انگیزی اورمذہبی منافرت کےمواد کو مانیٹراوررپورٹ کیا جارہا ہے،قابل اعتراض مواد کو پی ٹی اے سے بلاک کروانے کا ٹاسک سپیشل برانچ کو سونپا گیا ہے،رپورٹ اکاؤنٹس کیخلاف ایکشن کیلئے وفاقی وزرات داخلہ اور پی ٹی اے سےرابطہ ہے۔
