اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قدرتی گیس کی قیمتوں کے نئے فریم ورک کی منظوری دیدی

0

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں قدرتی گیس کی قیمتوں کے نئے فریم ورک کی منظوری دیدی گئی ہے ، اوگرا کے نوٹیفکیشن کے 40 روز کے بعد وفاقی حکومت گیس قیمتوں کا اعلان کردے گی ، نیا  پرائس فریم ورک آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ای سی سی نے نئے مالی سال کیلئے گھریلو صارفین کیلئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ  کیا ہے ، ذرائع کا کہناہے کہ گھریلو صارفین کیلیے فکسڈ چارجز میں اضافے کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔اس کے علاوہ صنعتی، تھوک صارفین اور پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 10فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی ہے ۔

ای سی سی نے چینی کی درآمد کے حوالے سے  10  رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل  دی ہے ،  اسٹئیرنگ کمیٹی چینی درآمد کیلئے اپنی سفارشات آج ای سی سی کو دےگی، چھوٹے کسانوں کیلئے رسک کوریج اسکیم کی اصولی منظوری دیدی گئی ہے ۔

اسکیم 14 اگست سےشروع کی جائے گی،ساڑھے 7 لاکھ نئے زرعی قرضہ دیا جائے گا، 300 ارب روپے کا اضافی زرعی قرضہ اگلے 3 سال میں جاری کیا جائے گا، رسک کوریج اور بینکوں کے انتظامی اخراجات کیلئے  37.5  ارب روپےکی ضرورت ہو گی۔

اجلاس میں کھربوں روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی ہے ، وزارت دفاع کیلئے 15.84کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس ، ملکی وغیرملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے  2604ارب روپے کی ضمنی گرانٹس  اور سپارکو کیلئے ساڑھے 5ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.