حج 2026 کی رجسٹریشن کا آغاز کب سے ہو گا؟ جانیے
حج 2026 کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہو گا

(نیوز ڈیسک)عازمین حج 2026 کے لیے اہم خبر،حج 2026 کیلئےعازمین کی لازمی رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔
عازمین حج کی رجسٹریشن 9 جولائی تک جاری رہے گی،وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن کیلئے کوئی فیس ادا نہیں کرناہوگی،حج 2026 کیلئے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گا۔
سرکاری ونجی دونوں سکیموں کیلئے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گا۔
رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزارہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے۔حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔
حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔رواں برس پرائیویٹ سکیم سے رہ جانیوالے عازمین کیلئے بھی رجسٹریشن لازم ہو گی۔حج 2026 کے اخراجات ودیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری ہونگے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔
رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔
