موٹروے پولیس کی بارشوں کے پیش نظر سفری ایڈوائزری جاری، احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور

0

موٹروے پولیس کی بارشوں کے پیش نظر سفری ایڈوائزری جاری، احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور

اسلام آباد — قومی شاہراہوں اور موٹروے پولیس (NHMP) نے ملک میں جاری بارشوں کے پیش نظر مسافروں کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بارش کے باعث سڑکیں گیلی اور پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں، جو حادثات کے خطرے کو بڑھا دیتی ہیں۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے:

  • گاڑی کی رفتار کم رکھیں

  • آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں

  • گاڑی کی ہیڈ لائٹس اور وائپرز کو درست حالت میں رکھیں

  • اچانک بریک لگانے سے گریز کریں

  • ڈرائیونگ کے دوران ہرگز موبائل فون استعمال نہ کریں

  • مکمل توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں

ایڈوائزری میں خاص طور پر سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں کا سفر انتہائی احتیاط سے کریں۔

کسی بھی ہنگامی صورتِ حال یا مدد کی ضرورت کی صورت میں مسافر موٹروے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

قومی شاہراہوں اور موٹروے پولیس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اور محفوظ سفر ان کی اولین ترجیح ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.