اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران-اسرائیل کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں امتِ مسلمہ کو اتحاد اور یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کی ہے اور ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فلسطین اور ایران کے حوالے سے اپنا مؤقف مؤثر انداز میں عالمی برادری کے سامنے پیش کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے سردار ایاز صادق کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی۔
ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل بھی موجود تھے۔