ڈی آئی خان: ایجوکیشن افسر سمیت اغوا کیے گئے چاروں افراد بازیاب
(نیوز ڈیسک)اغواء کار چند گھنٹوں بعد مغویوں کو نامعلوم مقام پر چھوڑ گئے، پولیس ذرائع
ڈی آئی خان سے اغوا کیے گئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) شیر محمد سمیت چاروں مغوی بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق چاروں افراد کو چند گھنٹے قبل ٹانک روڈ پر ہتھالہ کے قریب نامعلوم ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ مغویوں میں ڈی ای او شیر محمد کے ساتھ ساتھ ایک اکاونٹنٹ اور اے ایس ڈی او بھی شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کار چند گھنٹوں بعد تمام مغویوں کو نامعلوم مقام پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ادھر واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔