ہم ایرانی سپریم لیڈر کو ابھی نہیں ماریں گے ، ہم جانتے ہیں وہ کہاں چھپے ہیں، ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر جاری بیان میں کہاہے کہ ’’ہمارے پاس ایران کے آسمانوں کا مکمل کنٹرول ہے ‘‘۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ہمارے پاس ایران کی فضاؤں کا مکمل کنٹرول ہے ، ایران کے پاس بڑی مقدار میں اچھے فضائی ٹریکنگ سسٹمز اور دیگر دفاعی آلات موجود تھے لیکن یہ امریکہ کے بنائے گئے سازو سامان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، امریکہ سے بہتر کوئی نہیں کر تا۔

دوسری جانب امریکی صدر کا ایک اور بیان میں یہ بھی کہناتھا کہ ’’ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں ، وہ  ایک آسان ہدف ہیں لیکن وہ وہاں محفوظ ہیں کیونکہ ہم انہیں فی الحال شہید کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنا رہے ، ہم یہ بھی نہیں چاہتے نہتے شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل حملے کیئے جائیں، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہاہے ، آپ کی توجہ کا شکریہ ‘‘۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یکے بعد دیگرے تیسری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایران سے غیر مشروط سرینڈر کرنے کا مطالبہ کیا ۔

Trump

دوسری جانب آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایران نے اسرائیل پر تازہ میزائل حملہ کر دیاہے جس کے باعث اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے ہیں، اسرائیلی شہریوں نے بنکر میں پناہ لینا شروع کر دی ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.