کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر پورا نہیں ہوتا،بھارتی ایئر چیف مارشل پھٹ پڑے

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

پاکستان کی جانب سے لانچ کئے گئے کامیاب آپریشن’ بنیان المرصوص ‘ کے ہاتھوں منہ کی کھانے والے بھارت کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ اپنے ہی ملک میں دفاعی ساز وسامان کے حصول اور ڈلیوری میں ہونے والی تاخیر پر پھٹ پڑے۔

دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کے دوران بھارتی ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار کسی معاہدے پر دستخط کرتے وقت ہمیں یقین ہوتا ہے کہ یہ وقت پر نہیں ہو پائے گا لیکن ہم اس کے باوجود یہ کانٹریکٹ کرتے ہیں، میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک بھی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوا ہے۔
امر پریت سنگھ نے سوال اٹھایا کہ معاہدے پر دستخط کے وقت غیر حقیقی ٹائم لائنز کا وعدہ کیوں کیا جاتا ہے؟ آخر کار ہم ایک ایسا وعدہ کیوں کرتے ہیں جسے پورا نہیں کیا جاسکتا۔بھارتی ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت میں دفاعی نظام کو ڈیزائن کرکے اس کی تکمیل کرنا شروع کرنا چاہئے، نہ کہ صرف انہیں پیش کرنا چاہئے۔
دوسری جانب بھارتی تجزیہ کار سوشانت نے کہا کہ بھارتی حکومت مسئلے کا حل نکالتی تو پاکستان کے ساتھ جنگ میں شاید اتنا نقصان نہ ہوتا، حکومت کو مسئلے کا حل نکالنا ہوگا، تاخیر کا ذمہ دار کسی حد تک ’سیاست‘ کو قرار دیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.