Gas Leakage Web ad 1

پاکستانیُ قونصلیٹ برمنگھم میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اعزاز میں یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد

0

 

Gas Leakage Web ad 2

برمنگھم ، پاکستان پر حالیہ بھارتی حملے کے بعد پاک فوج کے دندان شکن جواب اور تاریخی فتح پر پاکستان کی قائم مقام قونصل محترمہ بختاور میر صاحبہ نے پاکستانی قونصلیٹ برمنگھم کو “ اظہار تشکر “ کی تقریبات کے مرکز میں بدل رکھا ہے، اوور سیز پاکستانی و کشمیری ان تقریبات میں ایک فاتح قوم کے احساسات کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان میں پارلیمینٹری کشمیر کمیٹی کی برمنگھم آمد کے موقع پر پاکستانی قونصلیٹ میں یوم تشکر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بختاور میر صاحبہ کی دعوت پر مجھے بھی شرکت کا موقع ملا۔ قونصلیٹ کا ہال تو پاکستان و کشمیر کے کمیونٹی لیڈرز سے بھرا ہوا تھا لیکن کشمیر کمیٹی کے وفد میں شامل اراکین اسمبلی و چیرمین کے متعلق معلومات نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس دورے کو خانہ پری سمجھ رہے تھے۔

مگر جب محترمہ بختاور میر نے بتایا کہ کشمیر کمیٹی کے وفد میں شامل اراکین اسمبلی میں دو کا تعلق پاکستان تحریک انصاف، ایک پاکستان پیپلز پارٹی اور چیرمین کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے تو وفد کے متعلق یہ علم ہوتے ہی اوور سیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کے چہرے خوشی سے دھمک اٹھے ۔ اس کے بعد انہیں مہمانوں کے پروفائل کے متعلق معلوم ہوا کہ کشمیر کمیٹی کے چیرمین قاسم نون نے ڈبل ایم اے اور قانون کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ پنجاب اسمبلی کے دو مرتبہ رکن اور صوبائی وزیر رہنے کے بعد اب تیسری مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوے ہیں ،پی ٹی آئی کی طرف سے کشمیر کمیٹی کے ممبر ریاض فتیانہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر اور پنجاب کے سابق وزیر رہ چکے ہیں اور ساتویں مرتبہ پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوے ہیں۔ وفد کے رکن سید جاوید علی شاہ جیلانی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے وہ تیسری مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوے ہیں انہوں نے سندھ میں پیر پگاڑا کو شکست دی تھی۔ وفد میں شامل پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے رکن اسمبلی ملک انور تاج نے سابق وزیر اعلی کے پی کے آفتاب احمد شیر پاؤ کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ کشمیر کمیٹی کے وفد کی جماعتی وابستگیوں اور پارلیمانی کردار سے آگاہی کے بعد تقریب میں نئی جان پیدا ہو گئی۔ تقریب میں دھیما مزاج اور سادہ طبیعت رکھنے والے پاکستان کے سینئر پارلیمینٹیرین و کشمیر کمیٹی کے چیرمین قاسم نون نے مدلل اور عام فہم زبان میں بتایا کہ دنیا جان چکی ہے کہ کشمیر اب پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ نہیں رہا، اس میں بنیادی فریق کشمیری ہیں جبکہ تین ایٹمی طاقتیں پاکستان ، بھارت اور چین بھی اس مسئلہ کے فریق ہیں۔ ریاض فتیانہ ، جاوید علی شاہ اور ملک انور تاج نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم اور پارلیمنٹ متحد ہے ، وقت نے ثابت کیا ہے کہ سیز فائر اس مسئلے کا حل نہیں ، اگر بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا، اقوام متحدہ کی قرار داروں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر حل نہ کرایا تو کسی بھی وقت جنوبی ایشیا سے اٹھنے والا جنگ اور بارود کا دھواں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ اس موقع پر کونسلر وسیم ظفر اور قائد اعظم ٹرسٹ کے چیرمین راجہ اشتیاق نے بھی خطاب کیا۔ پاک بھارت جنگ کے دوران کامیاب سفارتکاری اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر قائم مقام قونصل محترمہ بختاور میر کو چیرمین و اراکین کشمیر کمیٹی کی طرف اعزازی شیلڈ پیش اور سندھی اجرک اوڑائی گئی۔ علاوہ ازیں کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں کونسلر برمنگھم وسیم ظفر اور پاکستان و پاکستانی مسلح افواج کے حق میں بروقت اور کامیاب کمپین چلانے پر قائد اعظم ٹرسٹ کے چیرمین راجہ اشتیاق کو بھی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔
Afzal Butt

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.