نیٹ میٹرنگ کے نئے کنکشنز کے حوالے سے سولر صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت ایک نئے آن لائن پورٹل کے ذریعے نئے نیٹ میٹرنگ کنکشن کے لیے درخواستوں کے عمل کو "آسان اور ڈیجیٹلائز” کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
اس سلسلے میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں نیٹ میٹرنگ کے نئے کنکشنز کی آن لائن پورٹل کے ذریعے فراہمی سے متعلق جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نئی درخواستوں کے طریقہ کار کو آسان، شفاف اور صارف دوست بنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر اویس لغاری نے کہا کہ نئی درخواستوں کے طریقہ کار میں درپیش مسائل کافوری حل تلاش کیاجائے، ڈسکوز کو نئے پورٹل سےمتعلق ضروری ٹریننگ دی جائے اور عملی مظاہرہ کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے بجلی صارفین کو پورٹل کے استعمال اور شفافیت سے متعلق آگاہی پروگرام تشکیل دینے کی بھی ہدایت کردی۔