گورنر گلگت بلتستان کی بھارت کے میزائل حملوں کی شدید مذمت، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کو خراجِ تحسین

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

 

گلگت (نمائندہ خصوصی) — گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پاکستان کے مختلف شہروں پر بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی، کھلی جارحیت اور علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد جیسے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کرنا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی انتہاپسندانہ سوچ کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔

گورنر مہدی شاہ نے پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ نے چھ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جس پر پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے اٹلری کے ذریعے خاکی ٹیکری پوسٹ کو تباہ کرنے پر بھی افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے لیکن دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ عوام اور مسلح افواج ایک پیج پر ہیں اور وطن عزیز کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

سید مہدی شاہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا فوری نوٹس لے اور خطے میں امن کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

آخر میں گورنر گلگت بلتستان نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، مگر کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.