اسلام آباد: ڈی-17 میں کم از کم اجرت نہ دینے پر دو بڑے شاپنگ مالز سیل، مالکان گرفتار

0

 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — سیکٹر ڈی-17 میں کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے سے کم دینے پر دو بڑے شاپنگ مالز کو سیل کر دیا گیا جبکہ مالکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر یاسر نذیر کی جانب سے کی گئی۔

شکایات کے مطابق مذکورہ مالز میں ملازمین سے 12 سے 14 گھنٹے طویل ڈیوٹی لی جا رہی تھی اور انہیں ہفتہ وار چھٹی بھی فراہم نہیں کی جا رہی تھی، جو لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انتظامیہ نے مالز کو سیل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور متعلقہ ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں اور مزدور تنظیموں نے اس اقدام کو سراہا ہے اور دیگر علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.