کشمیر سپریم لیگ نہیں ہونے دینگےہمارا معاہدہ کشمیر پریمیئر لیگ کے ساتھ ہے

0

وکٹران اب پاکستان میں! Your Partner for Reliable Power 🔋 in Pakistan. 🇵🇰 The Best Energy Saving Solution ⚡

اسلام آباد /مظفرآباد(مدثر چوہدری ) وزیر کھیل آزاد جموں و کشمیر نے "کشمیر سپر لیگا” (KSL) کے ممکنہ انعقاد پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں کوئی بھی نجی ادارہ یا شخص حکومتی اجازت کے بغیر کشمیر کے نام سے کوئی ٹورنامنٹ منعقد نہیں کر سکتا۔

وزیر کھیل نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کا "کشمیر پریمیئر لیگ” (KPL) کے ساتھ 13 سالہ باضابطہ معاہدہ موجود ہے، جس کے تحت کسی دوسرے ایونٹ کو "کشمیر” کے نام کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا:

"ہماری کابینہ، وزیراعظم اور محکمہ کھیل کی منظوری کے بغیر کشمیر کے نام سے کسی بھی ٹورنامنٹ کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جو بھی شخص یا ادارہ ایسا کوئی ایونٹ کروانا چاہتا ہے، اسے باضابطہ درخواست دینا ہوگی۔ زبانی رابطوں یا میڈیا کے ذریعے اعلانات ناقابل قبول ہیں۔”

وزیر کھیل نے مزید کہا کہ "KSL” کے منتظمین نے اب تک کسی قسم کی اجازت طلب نہیں کی، نہ ہی انہوں نے کشمیر کا نام استعمال کرنے پر وضاحت دی ہے۔ یہ طرز عمل قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ:

"جب تک حکومت آزاد کشمیر کی منظوری نہیں ہوگی، ‘کشمیر’ کے نام سے کوئی لیگ یا ایونٹ نہیں ہو سکتا۔ کشمیر ایک حساس اور اہم ریاست ہے، اور اس کا نام سیاسی یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔”

وزیر کھیل نے یہ بھی واضح کیا کہ:

  • کسی بھی نجی لیگ کو سرکاری سرپرستی، گراؤنڈز یا مالی معاونت نہیں دی جائے گی اگر وہ متعلقہ اداروں سے پیشگی اجازت نہیں لیتی۔
  • حکومت کا مؤقف شفاف اور دو ٹوک ہے، جس کا مقصد ریاست کے مفادات اور نوجوانوں کے اعتماد کا تحفظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ریاستی سطح پر کھیلوں کے مقابلے اور سرگرمیاں منظم کی جا رہی ہیں، اور کسی کو بھی غیر قانونی یا سیاسی بنیاد پر کھیل کے میدان کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے تمام میڈیا، منتظمین اور کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ قانونی تقاضوں کا احترام کرتے ہوئے ہی کسی بھی ایونٹ کے انعقاد کی کوشش کریں تاکہ کھیل کا میدان سیاسی تنازعات سے محفوظ رہے اور ریاستی وقار برقرار رکھا جا سکے۔

 

یاد رہے کہ چند دن پہلے ہی سابقہ وزیراعظم تنویر الیاس نے کے ایس ایل کی ایک تقریب میں باقاعدہ ایک یادداشت پہ دستخط کی ہے اور کشمیر میں کشمیر سپریم لیگ ہونے کا حوالے سے میڈیا سے گفتگو کی اور اس کے اس میں اس تقریب میں کشمیر سپریم لیگ کےبرانڈ ایمبیسڈر شاہد خان آفریدی بھی موجود تھے اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.