فیس بک کابڑی تبدیلی کا اعلان
میٹا کی جانب سے فیس بک ایپ میں صارفین کی سہولت کے لیے فرینڈز سیکشن کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔
یعنی ایسی جگہ جہاں ایسے پیجز، گروپس اور اکاؤنٹس کا مواد دکھایا جاتا ہے جن کو آپ فالو نہیں کر رہے ہوتے۔ فیس بک صارفین کی جانب سے تنقید کی گئی ہے کہ وہ اکثر ان افراد کی پوسٹس دیکھ نہیں پاتے جن کو وہ جانتے ہیں۔ اسی وجہ سے اب میٹا کی جانب سے فیس بک ایپ میں فرینڈز سیکشن کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے، جس کے بعد وہاں صرف وہ پوسٹس اور مواد دکھایا جائے گا جو آپ کے فیس بک فرینڈز سے منسلک ہوگا۔
کمپنی کے مطابق یہ ان اولین اپ ڈیٹس میں سے ایک ہے جن کے تحت پرانے فیس بک فیچرز کو اس 21 سال پرانے سوشل نیٹ ورک میں واپس لایا جا رہا ہے۔اس اپ ڈیٹ کے بعد فیس بک ایپ میں فرینڈز ٹیب کو صرف دوستوں کے مواد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس میں فیڈ اور اسٹوری پوسٹس بھی شامل ہوں گی، ریلز، برتھ ڈیز، فرینڈ ریکوئسٹس اور ممکنہ واقف کاروں کے بارے میں سجیشنز کو بھی وہاں دیکھا جاسکے گا۔