پاکستانتازہ ترین

معروف بالی ووڈ اداکارہ نےچپکے سے شادی کر لی ،دلہا کون ؟ جانیں

 

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے پرانے دوست ٹونی بیگ سے شادی کرلی، شادی کی تقریب کی اندرونی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑا ہنی مون منانے کےلیے اس وقت سوئٹزرلینڈ میں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹونی بیگ امریکا میں مقیم بزنس مین ہیں، تاہم 45 سالہ نرگس نے شادی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

بھارتی میڈیا نے ایک قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نرگس اور ٹونی، دونوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ شادی میں کوئی بھی ان کی تصاویر نہ بنائے کیونکہ یہ ایک انتہائی نجی تقریب تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شامل تھے۔گمان کیا جاتا ہے کہ شادی کی یہ تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک مہنگے اور پرتعیش ہوٹل میں ہوئی اور اس کی زیادہ تشہیر نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button