انٹرنیشنلتازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کے اراکین کوبم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد انتظامیہ کے کئی اراکین کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے ترجمان کیرولین لیویٹ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات اور آج صبح نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے کئی نامزد ارکان اور انتظامی عہدیداروں کو اور ان کے ساتھ رہنے والوں کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

کیرولین لیویٹ نے نشانہ بننے والے افراد کا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اراکین کو جھوٹی افواہ اور بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی۔اقوام متحدہ کی سفیر کے طور پر نامزد کی جانے والی ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی کانگریس وومن ایلیس اسٹیفینک کے مطابق ان کی رہائش گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر اور کمسن بیٹے کے ساتھ واشنگٹن سے گھر واپس جا رہی تھیں جب انہیں اس دھمکی کے بارے میں علم ہوا۔امریکا کے تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی) نے کہا کہ متعدد بم دھمکیوں اور افواہوں کے واقعات ان کے علم میں ہیں اور تمام ممکنہ خطرات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button