اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ، انڈیا اے نے پاکستان شاہینز کو شکست دیدی

0

عمان: اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں انڈیا اے نے پاکستان شاہینز کو 7 رنز سے شکست دے دی۔

انڈیا اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ اس اننگز میں تلک ورما نے 44، پرابھسمرن سنگھ نے 36 اور ابھیشیک شرما نے 35 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے سفیان مقیم نے دو وکٹیں حاصل کیں، مگر ان کی کوششوں کے باوجود انڈیا اے کے اسکور تک پہنچنا مشکل ثابت ہوا۔پاکستان شاہینز نے جواب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ اس اننگز میں عرفات منہاس نے 41 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ انشول نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان شاہینز اپنا دوسرا میچ 21 اکتوبر کو میزبان عمان کے خلاف کھیلے گی، جبکہ ان کا تیسرا میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہیں، خاص طور پر پاکستان شاہینز کے لیے جو اپنی کارکردگی میں بہتری لانا چاہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.