بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے

0

اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا۔ بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان میں کسی پاکستانی حکام سے ملاقات شیڈول نہیں ہے۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس سے قبل کرغزستان کے وزیر اعظم بھی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے کرغزستان کے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں دوران ڈیوٹی غائب

Leave A Reply

Your email address will not be published.